زائرین کے جمع غفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں شب قدر کے اعمال بجا لائے

زائرین کے جمع غفیر نے شب قدر کی متوقع راتوں میں سے تیسری رات (23رمضان کی رات) روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مراسم عبادت وزیارت ادا کرتے ہوئے گزاری۔
23رمضان المبارک کی شب کی خصوصی عبادات اور دعاؤں میں شریک ہونے اور زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لیے عراق کے ہر علاقے اور بیرونِ ملک سے کربلا مقدسہ آئے ہوئے زائرین کا ساری رات نہ تھمنے والا رش دکھائی دیا۔
قرآن علمی کمپلکس کے تعلیمی معاون، ڈاکٹر ابراہیم التمیمی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) شب قدر کی عبادات کے احیاء اور زائرین کو بہترین خدمات اور روحانی وعباداتی ماحول فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے تیئيس رمضان کی رات میں زائرین کی وسیع تعداد کی آمد کے پیش نظر وسیع انتظامات کیے تھے کہ جن میں افطار و سحری کی فراہمی اور تیئیس رمضان کی رات کے مخصوص اعمال کی بجا آوری کے لیے جگہوں کی تیاری شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: