روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اہل مواکب اور ہیئات حسینیہ کے لیے افطار کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا شہر میں خدمت سرانجام دینے والے کچھ مواکب اور اور ہیئات حسینیہ کے منتظمین کے لیے ضیافتِ افطار کا اہتمام کیا۔

اس ضیافتِ افطار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین کاظم عبادہ اور افضل الشامی، اور شعبہ شعائر و حسینی مواکب کے سربراہ علی محمود کریم نے اہل مواکب کی میزبانی کی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر شامی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہمیشہ سے امام حسین(ع) کے خدام سے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کو کافی اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے، اور اسی لیے کربلا میں زائرین کی خدمت کرنے والے مواکب اور ہیئاتِ حسینیہ کے منتظمین کی کاوشوں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف میں ہونے والی یہ ضیافت روضہ مبارک کی طرف سے حسینی شعائر اور زائرین کی خدمت کی غیرمتزلزل حمایت کا ایک حصہ ہے۔

اس موقع پر حسینی مواکب کے نمائندے علی سعید منکوشی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، اور سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین کا اس بابرکت دعوت، اس پرتباک خیرمقدم اور قدر دانی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: