روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے پاکستان میں فقہی اور عقائدی دروس کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے شروع کیے گئے ماہ رمضان المبارک کے پروگراموں کے ضمن میں فقہی، عقائدی اور اخلاقی دروس کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پاکستان میں نمائندے شیخ ناصر عباس نجفی نے بتایا ہے کہ یہ دروس پاکستان کے بیشتر علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران جاری مذہبی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ضمن میں منعقدہ اعتکاف پروگرام کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دروس شرکاء کو شرعی احکام اور اسلامی عقائد کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اور اسی طرح سے اس پروگرام کے تحت شبہائے رمضان کا عبادات اور دعاؤں کے ذریعے احیاء بھی کیا جاتا ہے، کہ جسے مومنین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے تسلسسل کیے جانے والے اقدامات ان کا حصہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں میں دینی شعور کو فروغ دینے اور اہل بیت (علیہم السلام) کے افکار اور اسلامی تعلیمات کو پھیلانے کی غرض سے انجام دیے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: