العمید یونیورسٹی کا اپنے کلیریکل سٹاف کے لیے الیکٹرانک آرکائیونگ کورس

جامعہ العمید نے اپنے اداری عملے کے لیے برقی محافظ خانہ کے بارے میں ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا ہے۔

اس دو روزہ کورس کا انتظام واہتمام یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف اسٹڈیز اینڈ پلاننگ اور سنٹر فار کنٹینیونگ ایجوکیشن نے کیا تاکہ یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں کام کرنے والے کلیریکل سٹاف کی مہارت اور سکلز میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

اس تربیتی کورس میں ڈاکٹر فرقان محمد عبد المجید، ڈاکٹر لواء قیس جاسم اور ڈاکٹر حسین محمد علی نے الیکٹرانک آرکائیونگ کے جدید ترین طریقوں پر نظریاتی لیکچرز دیئے اور عملی سیشنز کا انعقاد کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: