روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے قاریانِ قرآن رمضان المبارک کے دوران روضاتِ مقدسہ، مزارات شریفہ، مساجد، امام باگاہوں اور مختلف اداروں میں منعقد ہونے والی تلاوت اور ختمِ قرآن کی محافل میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے قاریانِ قرآن نے روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور نجف اشرف میں موجود متعدد مساجد اور امام بارگاہوں سمیت العلمین انسٹی ٹیوٹ فار ہائر ایجوکیشن اور قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ میں منعقدہ ختم قرآن کی محافل میں شرکت کی کہ جہاں انھیں حاضرین کی طرف سے خوب پذیرائی ملی۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے جو ممتاز قاریانِ قرآن ان محافل میں شریک ہو رہے ہیں ان کے نام درج ذیل ہیں: قاری ڈاکٹر مہند میالی، قاری سید ذو الفقار سعیری، قاری عقیل عابدی، قاری علی محمد زبیدی، قاری ہمام طفیلی، اور قاری محمد علی رشید۔






