سیکرٹری جنرل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ حفظ نظام کے اہلکاروں کے ساتھ افطار

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین نے آج شعبہ حفظ نظام کے اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا اور ان کی طرف سے زائرین کی خدمت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

افطار کے لیے پہنچنے پر سیکرٹری جنرل کا استقبال شعبہ کے سربراہ حسین شہرستانی، ان کے معاونین اور شعبہ کے دیگر اراکین نے کیا۔

سید آل ضیاء الدین نے اس حوالے سے کہا کہ اس افطار اور اس شعبہ کے اراکین سے ملاقات کا اہتمام روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا تاکہ روضہ مبارک کے مختلف شعبوں میں جاری کام کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جا سکے، اور ان کے کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور مشکل کو دور کر کے زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اس دوران شعبہ حفظ نظام کے اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا تاکہ مرقدِ حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے زائرین کی خدمت اور روضہ مبارک کے اندر اور باہر امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر انھیں خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ شعبہ حفظ نظام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندر اور اس کے گرد ونواح میں نظام کی حفاظت اور زائرین کے لیے ایک محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: