روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے ماہ مبارک کے دوران کوفہ یونیورسٹی اور البیان یونیورسٹی میں ختمِ قرآن کی محفل کا انعقاد کیا۔
کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی طرف سے ختم قرآن کی ان محافل کا انعقاد عراقی یونیورسٹیوں کے لیے ترتیب دیئے گئے قرآنی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
اس قرآنی منصوبے میں عراقی جامعات اور تعلیمی اداروں میں ختم قرآن کی محافل، لیکچرز، مکالماتی نشستوں، اور تجوید وصحیح قرأت کے کورسز کا انعقاد شامل ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ ان تمام سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرتا ہے اور ختم قرآن سے منسلک قرآنی مقابلے جیتنے والوں کو انعامات بھی پیش کرتا ہے۔







