جشن امام حسن(ع) کی تقریبات کے ضمن میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآنی محفل..

قرآنی محفل کا منظر
آٹھواں سالانہ جشن امام حسن مجتبی علیہ السلام کی تقریبات کریم اہل بیت امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون کے ساتھ اہل حلہ ردِ شمس کے مقام پر منعقد کرتے ہیں انہی تقریبات میں سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل شاخ کی جانب سے قرآنی محفل کے دو دوروں کا اہتمام کیا گیا جس میں سے پہلا دورہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہے جس میں پہلے سے قرآن کریم پڑھنے والے شرکت کریں گے اور دوسرا دورہ الحسنین علیھما السلام ہے جس کو ابتدائی طور پر قرآن پڑھنے والوں کے لئے کھولا گیا ہے۔
اس قرآنی محفل کا انعقاد بروز جمعہ 15رمضان المبارک 1436ھ بمطابق 3 جولائی 2015ء کی شام کو ردِ شمس پر کیا گیا جس میں کافی تعداد میں حلہ محافظ سے تعلق رکھنے والے قاری حضرات کے ساتھ ساتھ طالب علموں شریک ہوئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تحت کام کرنے والے ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل شاخ کے سربراہ جناب سید منتظر موسوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم سب سے پہلے آپ کو سید شباب اھل الجنۃ اور کریم اہل بیت امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے یہ دو دورے اس لئے رکھے گئے ہیں تاکہ طالب علم زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکے پہلا دورہ جو ابتدائی طالب علموں کے لئے رکھا گیا ہے اس کا نام الحسنین علیھما السلام رکھا گیا ہے اور دوسرا دورہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے نام سے رکھا گیا ہے جو کہ پہلے سے شریک طالب علموں کے لئے کھولا گیا ہے۔
سید موسوی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس دورے کی ابتداء ماہ رمضان المبارک میں رکھی گئی ہے اور یہ دورہ رمضان المبارک کے بعد بھی جاری رہے گا جس میں ابتدائی طالب علموں کو الحسنین علیھما السلام کے دورہ میں قرآن کے قواعد اور تلاوت وغیرہ کو بتایا جائے گا جبکہ دوسرا دورہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہے اس میں پہلا دورے کو مکمل کر کے طالب علم آئیں گے اور اس دورے کو مکمل کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: