دونوں مقدس روضوں کی جانب سے شہداء کے لئے مراسیم تشیع جنازہ..

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سیکورٹی ونگ علی اکبر کے شہیدوں کے لئے مراسیم جنازہ ادا کئے گے جس میں سے ایک عبدالكريم عبدالصاحب حمود الحسناوي ہیں جو کہ سیکورٹی ونگ علی اکبر کے مشیر تھے اور دوسرے شہید فارس عبدالزهرة كاظم نجم الحجامي ہیں جو کہ حبیب بن مظاہر ونگ کے سر کردہ رکن تھے اور تیسرے شہید حسن فخر الدين حميد زيني ہیں یہ وہ شہید ہیں جنہوں نے عالمی دہشت گردوں سے عراق اور مقدس مقامات کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنے آپ کو قربان کر دیا اور دینی سپریم لیڈر کے فتوی پر عمل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
(مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا)
’’مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے‘‘۔
مراسیم جنازہ میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف سیکشنوں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ کام کرنے والے خدام کے علاوہ کربلا سے تعلق رکھنے والے مؤمنین نے اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بات یاد رہے کہ سیکورٹی ونگ علی اکبر علیہ السلام امام حسین علیہ السلام کے تحت بنایا ہوا ہے جو کہ عالمی دہشت گردوں کے ساتھ صلاح الدین محافظہ میں جنگ میں سر گرم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: