ولادت باسعادت امام حسن(ع) پر گلدستوں کا ہدیہ..

ولادت با سعادت امام حسن علیہ السلام کا دن مؤمنین کے لئے کسی خوشی سے کم نہیں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کہ اس عظیم ماہ میں امام کی ولادت ہوئی جو کہ تمام مہینوں سے عظیم اور افضل ہے اور اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم ہے کہ اس نے ہمیں ان سے متمسک کیا اور یہی وہ ہیں جن کو خدا نے سب افضل مخلوق قرار دیا ہے۔
اس عظیم خوشی کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے تہران میں لگائی گئی علوم قرآنی نمائش میں لگائے گئے سٹال پر آنے والے مؤمنین کو روضہ مبارک کی جانب سے ہدیہ کے طور پر گلدستے پیش کئے گے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے علوم قرآنی نمائش میں لگائے گئے سٹال پر سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے مؤمنین کو ولادت باسعادت امام حسن مجتبی علیہ السلام پر مبارک باد کے ساتھ ساتھ تحفہ کے طور پر روضہ مبارک کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: