روضہ مبارک عباس(ع) کی طرف سے العباس(ع) رہائشی کمپلیکس میں قرآنی مقابلے کا اختتام

روضہ مبارک عباس(ع) کی طرف سے العباس(ع) رہائشی کمپلیکس میں ماہ رمضان المبارک کے دوران منعقد ہونے والے ٹیم وائز قرآنی مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔

العباس(ع) رہائشی کمپلکس کے انچارج حیدر مجهول نے بتایا ہے کہ العباس(ع) رہائشی کمپلکس میں رہنے والے 15 سے 20 سال کی عمر کے نوجوانوں کی مختلف ٹیموں کے درمیان منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے آج اختتام پذیر ہو گئے ہیں، کہ جن کا انعقاد روضہ مبارک کے قرآن علمی کمپلکس کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں سے متنوع فقہی اور عقائدی سوالات پوچھے گئے، اور اس میں ججز کے فرائض روضہ مبارک کے ماہرین قرآن نے سرانجام دیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: