قرآن علمی کمپلکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے ماہ رمضان المبارک میں تسلسل کے ساتھ جاری قرآنی سرگرمیوں اور محافل کی اختتامی تقریب منعقد کی جس میں مومنین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کرخ اور رصافہ سمیت بغداد کے دیگر علاقوں میں رمضان کے دوران 89 ختمِ قرآن کی محافل منقعد ہوئی، اس کے علاوہ 95 مساجد، امام بارگاہوں، یونیورسٹیوں اور دیگر قرآنی اداروں میں مختلف محافل، سیمینارز اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔


































