لیلۃ القدر اور قرآن مجید کا دوسرا جزء...

شبِ قدر کی تعیین
رمضان المبارک کے مہینہ کی راتوں کے علاوہ شبِ قدر کو کسی نے بھی معین نہیں کیا اور رمضان المبارک کے مہینہ کی راتوں میں بھی یہ معین نہیں ہے کہ کونسی رات شبِ قدر ہے لیکن روایات کی روشنی میں بعض راتوں میں سے کسی رات میں شبِ قدر ہونے کو بیان کیا گیا ہے جیسا کہ حسن بن ابی علی نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے شبِ قدر کے بارے میں سوال کیا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا: شبِ قدر کو انیس،اکیس اور تئیس رمضان المبارک کی رات میں تلاش کرو۔
اہل بیت علیھم السلام سے جتنی بھی روایات ہے ان سب میں ان تین (انیس،اکیس اور تئیس) راتوں کے بارے میں کیا گیا ہے اس لئے شیعہ حضرات ان تینوں راتوں کو شبِ قدر کہتے ہیں۔
زرارہ سے روایت ہے کہ اس نے امام باقر علیہ السلام سے شبِ قدر کے بارے میں سوال کیا تو امام علیہ السلام نے فرمایا: ’’دو راتوں میں شبِ قدر ہے اکیس کی رات اور تئیس کی رات‘‘ زرارہ نے کہا ان دونوں میں سے ایک میرے لئے بیان کریں تو امام علیہ السلام نے فرمایا: ’’ تیرے لئے کیا حرج ہے کہ تم ان دونوں راتوں میں اعمال بجا لاؤ‘‘
ایک روایت میں ہے کہ حضرت رسول اللہ(ص) کی خدمت میں کسی نے سول کیا کہ اگر میں شبِ قدر کو پا لوں تو کیا چیز خدا سے طلب کروں تو آپ(ص) نے فرمایا کہ عافیت طلب کرو۔
شب قدر کی صفات
یہ رات طیب و طاہر اور خوشبو دار ہوتی ہے اگر یہ رات سردیوں کی راتوں میں آئے تو یہ رات گرم ہو جاتی ہے اور اگر یہ رات گرمیوں کی راتوں میں آئے تو یہ رات ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔
شبِ قدر کی فضیلت
1. ’’رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا جو شخص لیلۃ القدر میں حالتِ ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کرتا ہے، اُس کے سابقہ گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔‘‘
2. ’’رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا اس رات شیطان کو بند کر دیا جاتا ہے یہاں تک کہ فجر کا وقت ہو جاتا ہے اور اس رات جادو کا اثر نہیں ہوتا‘‘
اس رات اللہ تعالیٰ کی جانب سے عبادت کرنے والے مؤمنین پر خیر و برکت نازل ہوتی ہے اور اس رات کو فجر تک سلامتی والی قرار دیا گیا ہے۔
شبِ قدر کے اعمال
اس رات بہت سے مستحب اعمال ہیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:
غسل کرنا، قرآن کی تلاوت کرنا اور اللہ کی عبادت کرنا، نقل کی گئی دعاؤں کو پڑھنا جیسے جوشن کبیر، قرآن کو سر پر رکھ کر دعا پڑھنا، زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھنا
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: