علامہ شیخ کربلائی، روضۂ امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل سید حسن رشید عبایجی اور دیگر سینیئر عہدیداران پر مشتمل یہ اعلی سطحی وفد جب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری کے لیے پہنچا تو ان کا استقبال سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے ارکان اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے کیا اور انھیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
مہمان وفد نے روضہ مبارک پہنچنے کے بعد مراسم زيارت ادا کیے اور روضہ مبارک کے اعلی اداری ارکان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ مبارکباد پیش کرنے کے لیے آج صبح سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں کربلا گورنریٹ کی معروف شخصیات، معززینِ شہر اور سرکاری وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔










