بابل میں چوتھے نورَین قرآنی و فکری رمضان فورم کی سرگرمیوں کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے بابل میں منعقد ہونے والے چوتھے نورَین قرآنی و فکری رمضان فورم کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

اس فورم کا اہتمام و انتظام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ نے مزار شریفہ بنت امام حسن(ع) کے تعاون سے کیا تھا۔

اختتامی تقریب کا آغاز روضۂ امام حسین(ع) اور روضۂ حضرت عباس(ع) کے قاری سید حیدر جلوخان موسوی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جس کے بعد مزار کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ حسن سیلاوی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے ساتھ مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ماہ رمضان المبارک کے دوران فورم کے مثبت اثرات کو سراہا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کے انچارج منتظر مشایخی نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے ماہ رمضان المبارک کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد کی جانے والی اہم قرآنی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔

اس تقریب میں معروف حسینی شاعر محمد فاطمی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔

اتقریب کا اختتام فورم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے افراد میں اعزازی اسناد اور انعامات کی تقسیم پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: