سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے بزرگ اورخصوصی ضروریات کے حامل زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے وہیل چیئرز کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام شروع کر دیا ہے

روضہ مقدس حضرت عباس(ع) کےسروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے مقامات مقدسہ کربلا کی زیارت کے لئے آنے والے بزرگ زائرین اورخصوصی ضروریات کے حامل زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے وہیل چیئرز کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ کام سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے مینٹیننس یونٹ کا عملہ انجام دے رہا ہے ، تاکہ روضہ مقدس آنے والے ان زائرینِ کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

وہیل چیئرز کی فراہمی شعبے کی طرف سے فراہم کی جانے والی سب سے اہم خدمات میں سے ایک ہے، کیونکہ یہ معاشرے کے اس اہم طبقے کے لیے حرم مقدس کی زیارت اور مراسم زیارت کی ادائیگی کو آسان بناتی ہے۔

شعبہ نے ان وہیل چیئرز کی فراہمی کے لیے چار اہم مقامات مخصوص کیے ہیں، جن میں باب امام علی الہادی علیہ السلام ، باب امام موسیٰ کاظم علیہ السلام ، باب قبلہ اور باب العلقمی شامل ہیں، کہ جہاں ویل چیئرز کے لیے خصوصی راستے بھی بنائے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: