علوم قرآنی نمائش میں امام حسین(ع) اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس(ع) کی نیابت میں زیارت....

ایران کے دار الحکومت تہران میں جاری علوم قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بھی اپنی مطبوعات کے ساتھ موجود ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہر حوالے سے مؤمنین کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہے جس کی ایک کڑی یہ ہے کہ مومنین اور امام کے درمیان رابطہ برقرار رکھنا اس حوالے سے روضہ مبارک کے سٹال پر مومنین اور ان کے مرحومین کی جانب سے امام حسین علیہ السلام اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی نیابت میں زیارت کرنے کے لئے صفحہ کھولا ہوا ہے جس میں وہ اپنا یا اپنے کسی عزیز کا نام درج کر رہے ہیں اور زیارت کا ثواب حاصل کر رہے ہیں۔
روضہ مبارک کی جانب سے زیارت کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان المبارک کے اعمال کو بھی نیابت میں ادا کیا جاتا ہے جیسے دعائے افتتاح اور جوشن کبیر وغیرہ جس کے لئے مومنین اپنا نام ددج کر رہے ہیں اس کے علاوہ شہادت امیر المومنین کی مناسبت سے بھی امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام پر بھی نیابت میں زیارت پڑھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: