روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے حسینی خطابت کی طرف سے جنت البقیع میں مدفون آئمہ اہل بیت(ع) کے روضوں، امہات المومنین کے مزاروں اور صحابہ کرام کے مراقد کے یوم انہدام کی یاد میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ عزائی مجالس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اقدس میں صبح اور شام منعقد کی جارہی ہیں، جن میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
مجلس کے خطیب شیخ مصطفیٰ الفرطوسی نے بتایا: "ان مجالس کے پہلے مارننگ سیشن میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی، جن میں ائمہ البقیع علیہم السلام کی قبروں کے انہدام اور حدیث ثقلین کا ذکر شامل ہیں۔"
انہوں نےاپنے خطاب کے دوران اہل بیت علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرنے، ان کے علوم و فضائل کو پھیلانے، ان کی مظلومیت کو سمجھنے اور ان کے مقصد کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر بھی بات کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہمیشہ اہل بیت (علیہم السلام) کےایام اور مناسبات کے احیاء کے لیے مختلف عزائی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کرتا ہے کہ جن میں مجالس عزاء اور دینی پروگرامز شامل ہیں۔







