روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور نے حال ہی میں اپنے رسالہ "القرآن و الاستشراق المعاصر" کا 15واں شمارہ شائع کیا ہے۔
شعبہ کے ذیلی ادارے اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ سید ہاشم میلانی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ رسالہ (دراسات استشراقیہ) کے سلسلہ میں مرکز کی جانب سے ہونے والے کام کی ایک کڑی ہے کہ جس کا مقصد قرآن مجید سے متعلقہ معاصر استشراقی نظریات اور رجحانات کا مطالعہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رسالہ مغربی محققین اور تحقیقی مراکز کی جانب سے اس میدان میں تحریر کیے جانے والے اہم تحقیقی کاموں کا تجزیہ فراہم کرتا ہے، تاکہ دوسروں کے خیالات اور ان کے نقطہ نظر کی بنیاد کو باریک بینی سے سمجھنے اور عالمی سطح پر تعلیمی میدان میں قرآن مجید کی نصوص کے موضوعی افق کو واضح کیا جا سکے۔
میلانی نے مزید کہا کہ نیا شمارہ جدید استشراقی سرگرمیوں اور اشاعتوں پر مشتمل ہے، جن میں قرآن کی تفسیر، لغت، تاریخی سیاق و سباق جیسے مختلف موضوعات کو زیر بحث لایا گيا ہے، اس کے علاوہ اس میں تحقیقی اور تشریحی طریقہ کار کے تنقیدی مطالعات بھی شامل ہیں۔
اس شمارے کو آن لائن پڑھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://www.iicss.iq/?id=3799
