روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے بصرہ یونیورسٹی کو مرکزی گریجویشن تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے جنرل سیکرٹریٹ نے بصرہ یونیورسٹی کے طلباء کو مرکزی گریجویشن تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے شعبہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے پانچویں سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب(على هدي القمر)الکفیل یوتھ نیشنل پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر اس ماہ کی دس تاریخ کو (من غيث كربلاء ينبت العطاء)کے سلوگن سے منعقد کی جا رہی ہے ، کہ جس میں عراق کی 64 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے تقریباً 5,000 طلباء شرکت کریں گے۔ یہ تقریب دو دن تک جاری رہے گی۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے وفد کے نمائندے سید حسین نعیم نے کہا: "پانچویں مرکزی گریجویشن تقریب کی تیاری کے سلسلے میں، ہم نے بصرہ یونیورسٹی کو باضابطہ دعوت دی ہے تاکہ وہ اس قومی تقریب میں شرکت کر سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس دعوت کا خیرمقدم کیا گیا، اور یونیورسٹی کی قیادت نے اس قومی تقریب میں اپنی حمایت اور شرکت کی تصدیق کی۔ میٹنگ میں یونیورسٹی کے طلباء کی تقریب میں شرکت کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔"

اس تقریب کا مقصد عراقی یونیورسٹیوں کے شاندار نتائج اور عراقی عوام کے اتحاد و یکجہتی کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ اس تقریب میں مختلف مذاہب، فرقوں اور قومیتوں کے طلباء شرکت کرتے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھاتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) گزشتہ کئی سالوں سے عراقی یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے لئے مرکزی گریجویشن تقریب منعقد کرنے کا اہتمام کر رہا ہے اور ان گریجویشن تقاریب کے انعقاد کے ذریعے عراق کی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء کو اپنی گریجویشن کی خوشی منانے، طلاب کے شایان شان گریجویشن تقریب کا بہترین نمونہ پیش کرنے اور طلاب کو اپنے تعلیمی کیرئیر کا اختتام مقامات مقدسہ پر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: