8 شوال کو مسلمان نما تاریخ کے بدترین دہشت گردوں نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان اور اس میں موجود صحابہ کرام، اہل بیت اطہار اور بزرگ اسلامی شخصیات کے مزاروں کو منہدم کر کے وہاں سے سب کچھ لوٹ لیا۔
المناک یادوں سے وابستہ اس دن کی آمد پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف حزن وملال اور سوگ کے آثار نمایاں ہیں ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ علم آویزاں ہیں ہر چہرہ غمگین ہے....
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے اس غم میں شریک ہونے اور انہدام جنت البقیع کی یاد میں پورے روضہ مبارک میں مظاہر غم و سوگ اور عزائی بینرز آویزاں کئے ہیں۔
مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے مابین الحرمین 50 سے زائد عزائی بینرز لگائے ہیں کہ جن پر ائمہ بقیع (علیہم السلام) کی مظلومیت اور ان کے فضائل پر مشتمل کلمات درج ہیں۔
یہ اقدام شعبے کی جانب سے حزن و سوگ کے مظاہر کو پھیلانے اور مذہبی مناسبات کے احیاء کے لئے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے، جو اہل بیت (علیہم السلام) سے محبت اور وفاداری کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) مذہبی مناسبات پر ثقافتی، آگاہی اور تعزیتی پروگرامز اور سرگرمیاں منعقد کرتا ہے، تاکہ اہل بیت (علیہم السلام) کی یادوں کو زندہ رکھا جا سکے، دینی آگاہی میں اضافہ اور اسلامی اقدار و اصولوں کا پرچار کیا جا سکے۔








