روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی پروگرام کمیٹی کی جانب سے روضہ مبارک سے منسلک سٹاف کے لیے ہفتہ وار مرکزی پروگرام کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے تعاون سے مرکزی پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام ہر ہفتے پانچ دن منعقد کیا جا تا ہے، اور اس کا مقصد شرکاء کے درمیان روابط کو بڑھانا اور ان کے فکری، مذہبی اور ثقافتی علم میں اضافہ کرنا ہے۔
پروگرام میں مختلف قسم کی سرگرمیاں شامل ہیں جن میں تعلیمی لیکچرز، تفریحی دورے، ترقیاتی ورکشاپس، اور ثقافتی اور مذہبی مقابلے شامل ہیں۔
اس پروگرام کا مقصد اراکین فکری اور ثقافتی سطح کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کی کارکردگی کو بہتر بنانااور انہیں حرم مقدس کی علمی، تعلیمی، خدماتی، زرعی اور صنعتی سرگرمیوں سے آگاہ کرنا ہے۔


