روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ خطابت برائے حسینی تبلیغ کی جانب سے جنت البقیع میں مدفون آئمہ اہل بیت(ع) کے روضوں، امہات المومنین کے مزاروں اور صحابہ کرام کے مراقد کے 8 شوال کو عالمی دہشت گردوں کے ہاتھوں منہدم کیے جانے کی یاد میں مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔
یہ عزائی مجالس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اقدس میں صبح اور شام منعقد کی جارہی ہیں، جن میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ عزائی مجالس کا یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہے گا۔
مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد لبنان کے شیخ حسن خلیفہ نے ایک مذہبی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہونے، ان کے علوم کو پھیلانے، ان کی مظلومیت کو سمجھنے اور ان کے امر کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہمیشہ اہل بیت (علیہم السلام) کےایام اور مناسبات کے احیاء کے لیے مختلف عزائی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کرتا ہے کہ جن میں مجالس عزاء اور دینی پروگرامز شامل ہیں۔





