روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے واسط یونیورسٹی کے طلباء کو مرکزی گریجویشن تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے شعبہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے پانچویں سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب(على هدي القمر)الکفیل یوتھ نیشنل پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر اس ماہ کی دس تاریخ کو (من غيث كربلاء ينبت العطاء)کے سلوگن سے منعقد کی جا رہی ہے ، کہ جس میں عراق کی 64 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے تقریباً 5,000 طلباء شرکت کریں گے۔ یہ تقریب دو دن تک جاری رہے گی۔
یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عباس لفتہ نےبتایاکہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ایک وفد نے واسط یونیورسٹی کا دورہ کیا ہےاور ہمارے طلباء کو مرکزی گریجویشن تقریب کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی گریجویشن تقریب گریجویٹز کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، اس کے علاوہ یہ عراقی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے درمیان سماجی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ تقریب فارغ التحصیل طلباء کی شخصیت کو ثقافتی اور تعلیمی حوالے سےترقی دینے میں بھی حصہ ڈالتی ہے، اور انہیں مستقبل کے معمار بننے کے قابل بناتی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے وفد کے نمائندے سید حسین نعیم نےبتایا کہ پانچویں مرکزی گریجویشن تقریب کی تیاری کے سلسلے میں کی تیاریوں میں جامعہ واسط کودعوت دینے کے لیے پہلے ہی رسمی خطوط بھیجے گئے تھے اور آج ہم نے واسط یونیورسٹی کو باضابطہ دعوت دی ہے تاکہ وہ اس قومی تقریب میں شرکت کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس دعوت کا خیرمقدم کیا گیا، اور یونیورسٹی کی قیادت نے اس قومی تقریب میں اپنی حمایت اور شرکت کی تصدیق کی۔ میٹنگ میں یونیورسٹی کے طلباء کی تقریب میں شرکت کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔"
اس تقریب کا مقصد عراقی یونیورسٹیوں کے شاندار نتائج اور عراقی عوام کے اتحاد و یکجہتی کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ اس تقریب میں مختلف مذاہب، فرقوں اور قومیتوں کے طلباء شرکت کرتے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں وطن کی خدمت کا حلف اٹھاتے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) گزشتہ کئی سالوں سے عراقی یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے لئے مرکزی گریجویشن تقریب منعقد کرنے کا اہتمام کر رہا ہے اور ان گریجویشن تقاریب کے انعقاد کے ذریعے عراق کی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء کو اپنی گریجویشن کی خوشی منانے، طلاب کے شایان شان گریجویشن تقریب کا بہترین نمونہ پیش کرنے اور طلاب کو اپنے تعلیمی کیرئیر کا اختتام مقامات مقدسہ پر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔


