روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کی یاد اور عزاداری کے قیام کے لئے عزائی مجالس کا انعقاد جاری ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں منعقد ہونے والی مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد شعبہ برائے حسینی خطابت کے سربراہ شیخ عبد الصاحب الطائی نےمجلس سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں اہل بیت علیہم السلام کی سیرت پر عمل کرنے، ان کے علوم اور فضائل کو پھیلانے، ان کی مظلومیت کو سمجھنے اور ان کےمقصد کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
خطبے میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ یہ مجالس اہل بیت (علیہم السلام) کی مظلومیت کوظاہر کرتی ہیں، اور ان پر ہونے والی اس عظیم مصیبت و سانحہ کو اجاگر کرتی ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان مجالس میں ان مظالم کی مذمت کریں اور ان مقدس قبروں کی تعمیر کے لیے آواز اٹھائیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہمیشہ اہل بیت (علیہم السلام) کے ایام و مناسبات کے احیاء کے لیے مجالس ، دینی پروگرامز اور مختلف عزائی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے۔




