شعبہ دینی امور کا جنت البقیع میں مدفون آئمہ(ع) کے مزارات کے انہدام کی یاد میں مجلس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ دینی امور نے جنت البقیع کے مقدس قبرستان اور اس میں مدفون آئمہ اہل بیت(ع) کے مزارات کے انہدام کی یاد میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا کہ جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سانحہ انہدام قبور آئمہ بقیع کے احیاء کے لیے طے شدہ عزائی پروگراموں کے ضمن میں ہمارے شعبہ نے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں ایک دینی مجلس کا انعقاد کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس مجلس میں جنت البقیع میں مدفون آئمہ اہل بیت(ع) کے مزاروں کی تعمیر سے متعلق اٹھائے گئے اعتراضات اور ان کے جوابات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی، اور اس حوالے سے قرآن کی آیات اور معصومین(ع) کی سیرت سے ادلہ پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: