روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے الكفیل یونیورسٹی کو ادارہ جاتی توثیق و اعتراف کے حصول پر مبارکباد پیش کی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے الكفیل یونیورسٹی کو ادارہ جاتی توثیق و اعتراف (Institutional Accreditation) کے حصول پر مبارکباد پیش کی، اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

روضہ مبارک کی مجلسِ ادارہ کے اراکین، سید ليث موسوی اور ڈاکٹر افضل شامی، اور روضہ مبارک کی ہیئتِ تعلیم و تربیت کے سربراہ ڈاکٹر عباس دہ موسوی پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور یونیورسٹی کے سربراہ اور سارے عملے کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر عباس موسوی نے کہا: جامعہ الكفیل پہلی غیر سرکاری یونیورسٹی ہے جسے Institutional Accreditation حاصل ہوا ہے، اور یہ Accreditation حاصل کرنے میں اس نے سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر اپنے استحقاق و قابلیت کو ثابت کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ویژن کے مطابق ہم ہمیشہ نئے اہداف کی طرف قدم بڑھاتے ہیں اور ہر کامیابی کے بعد اپنی عزائم اور کارکردگی کو مزید بلند کرتے ہیں، تاکہ Educational Standards کو بہتر اور Educational Institutions میں خدمات کو متنوع اور معیاری بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر نے مزید کہا: اس اعزاز کے حصول نے Iraqi Academic Community کے جامعہ الكفیل کے حوالے سے اعتماد کو مستحکم کیا ہے، اور ہم یہاں جامعہ کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی اور روضہ مبارک کے تمام خدام کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے آئے ہیں، اور ہم اس ادارے کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کر تے ہیں تاکہ یہ ادارہ ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی نظام فراہم کرنے اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید کام کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: