عراقی جامعات کے طلباء نے مرقدِ حضرت عباس(ع) کے سامنے وطن سے وفاداری کا عہد کیا

کربلا مقدسہ / عراق
مرکزی گریجویشن تقریب کے ضمن میں عراق کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ملک سے وفاداری اور عوام کی خدمت کا پُرجوش انداز میں عہد کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والی اس روحانی اور قومی اہمیت کی حامل تقریب میں روضہ مبارک کے اعلی سطحی عہدیداران، طلباء کے اہل خانہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس دده موسوی نے طلباء کو بتایا کہ ہمارا عہد متحد عراق، اور اس کے اتحاد کی عظیم ترین علامت سید سیستانی (أدام الله بقاءهما) سے ہے، اور قسم اللہ، اس کے رسول(ص)، اہل بیت(ع) اور مومنین کی ہے۔ اس کے بعد انھوں نے طلباء سے ان الفاظ میں عہد لیا:
ہم سب ممالک اور سب بندوں سے، ان میں موجود تمام مقدسات سے، اپنی ماؤں کے پیئے ہوئے دودھ سے، سکھانے اور پڑھانے والے اپنے روحانی ماں باپ کی محنت سے عہد کرتے ہیں کہ اس زمین اور اس کی عزت وحرمت کی حفاظت کریں گے اور اپنے اس عہد کو اپنے سینے میں محفوظ رکھیں گے، اور لوگوں کے درمیان شمع روشن کریں گی، ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ کے نقش بنائيں گی، ان کے آنسو پونچھ کر شمعیں روشن کريں گی، اے عراق آنے والا کل ہمارا ہے، "کتنی خوش نصیبی ہے کہ تم ہی میری امید ہو"، پس تم ایک بابرکت اور عظیم وطن ہو، عنقریب غم کے بادل چھٹ جائیں گے، پہلے جیسا کچھ نہ رہے گا، ضمیر و انسان فروش نہ رہیں گے، اور کل عراق کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اسے ہر نقصان پہنچانے والے سے بچائیں گے، وعدہ ہے ہمارا کہ ہم اپنے نبئ مختار(ص) اور ان کی آل ابرار(ع) کی رہنمائی کی روشنی میں اسے ہر برائی و رسوائی سے محفوظ رکھیں گے، مشکلات اور زمانے کی رکاوٹوں کے باوجود، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گی اور چوٹیوں سے بھی بلند ہو جائيں گی۔

اب ہم اپنے شعبے کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی قسم اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے پانچویں سالانہ مرکزی گریجویشن تقریب (على هدي القمر) الکفیل یوتھ نیشنل پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر (من غيث كربلاء ينبت العطاء) کے سلوگن کے تحت منعقد ہوئی، کہ جس میں عراق کی 64 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے تقریباً 5,000 طلباء شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: