علامہ سید صافی کی طلباء کو وطن کی اقدار کے تحفظ کی تاکید

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وطن کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ کی ذمہ داری عراقی جامعات کے طلباء پر عائد ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے "دفعة على هدي القمر" کے عنوان سے منعقدہ پانچویں مرکزی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کہ جس کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سکول اور یونیورسٹی ڈویژن نے کیا ہے۔ یہ تقریب "من غيث كربلاء ينبت العطاء" کے شعار کے تحت، "الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ" کا حصہ ہے اور اس میں عراق کی 64 جامعات کے تقریباً پانچ ہزار طلباء نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں، علامہ صافی نے خود آگہی کی اہمیت، مستقبل کے حوالے سے احساسِ ذمہ داری، اپنی حالت بہتر بنانے اور باوقار زندگی کی تعمیر کے لیے مسلسل کوشش کرنے پر زور دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وقت بڑی تیزی سے گزرتا ہے، خاص طور پر یونیورسٹی کی زندگی ایک لمحے کی مانند گزر جاتی ہے، اس لیے اس قیمتی عرصے سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیے اور اسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے، کیونکہ یہ دور خودسازی، علم کے حصول اور تجربے کے نکھار کے لیے نہایت اہم ہے۔

علامہ صافی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ علم، اخلاق، اور نیک کردار کے ذریعے اپنے لیے ایک باعزت تاریخ رقم کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جامعات کی زندگی مواقع سے بھری ہوتی ہے، جنہیں سنجیدگی سے بروئے کار لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس عرصے کو غفلت یا کھیل کود میں ضائع کرنا افسوسناک ہے، کیونکہ یہ زندگی کا وہ مرحلہ ہے جو بنیادیں فراہم کرتا ہے۔

علامہ صافی کے مکمل خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=30465&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: