روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تشریفات ہال میں حضرت حمزہ بن عبدالمطلب(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔
اس مجلس سے معروف عربی خطیب شیخ عبد اللہ دجیلی نے خطاب کرتے ہوئے شہادت، قربانی اور فداکاری کے اسلامی مفاہیم پر روشنی ڈالی اور اس عظیم المرتبت صحابی رسول کی سیرت طیبہ اور اسلام کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا۔
واضح رہے کہ حضرت حمزہ(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجالسِ عزاء کا سلسلہ جاری ہے، جن میں ان کی بے مثال قربانیوں اور اہل بیت(ع) کے ہاں ان کی قدر ومنزلت کو بیان کیا جا رہا ہے۔






