روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت حمزہ(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے رسول اکرم(ع) کے چچا حضرت حمزہ بن عبدالمطلب(ع) کے یوم شہادت کی پُرسوز یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا۔

روضہ مبارک کے صحنِ مرقد حضرت ابو الفضل العباس(ع) میں منعقد ہونے والی اس مجلس کے خطیب شیخ عبد اللہ دجیلی نے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے 15 شوال کے دن غزوۂ اُحد میں حضرت حمزہ(ع) کی شہادت کی مناسبت سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا، جس میں اس عظیم المرتبت اسلامی شخصیت کی قربانیوں اور کارناموں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غم و اندوہ اور روحانی خشوع سے لبریز ماحول میں منعقدہ اس مجلس میں مختلف دینی شخصیات، زائرین اور روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔

شیخ دجیلی نے مزید بتایا کہ اس مناسبت کے احیاء کے لیے مجالسِ عزاء آئندہ دنوں میں بھی صحن شریف میں جاری رہیں گی، جن میں حضرت حمزہ بن عبدالمطلب(ع) کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی، یہ وہ شخصیت ہیں جنہیں اسلام کی سربلندی کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کرنے کے سبب مسلمانوں کے دلوں میں بلند مقام حاصل ہے اور اہل بیتؑ کے ہاں انھیں ہمیشہ محبت اور قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: