دفتر متولی شرعی برائے امور نسواں اور محکمۂ تعلیم کربلا کے مابین "پروگرامِ گل ہائے فاطمیہ" کے حوالے سے تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امور نسواں اور ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کربلا مقدسہ کے ایجوکیشنل سپرویژن ڈویژن کے مشترکہ اجلاس میں "پروگرامِ گل ہائے فاطمیہ" کے ساتویں ایڈیشن کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ اجلاس روضہ مبارک کے مرکز صدیقہ طاہرہ(ع) میں منعقد ہوا، جس میں شرعی ذمہ داری کے عائد ہونے کی عمر (نو سال) کو پہنچنے والی طالبات کے لیے منعقد کی جانے والی سالانہ تقریب سے متعلق امور زیرِ بحث آئے، اس موقع پر پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے منظم اور مربوط طریقہ کار، ضروری اقدامات اور رہنما اصولوں پر بھی گفت و شنید کی گئی۔

شرکائے اجلاس نے تعلیمی و تربیتی عملے کے تعین، مختلف ہالز میں ان کی ذمہ داریوں اور علاقوں کے اعتبار سے سکولوں کی منظم تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔

محکمۂ تعلیم کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے معاشرے کی خدمت کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کاوشوں پر گہرے تشکر اور امتنان کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: