روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور نے حضرت حمزہ بن عبدالمطلب(ع) کی شہادت کی مناسبت سے ایک مجلس کا اہتمام کیا۔
صحنِ مرقد حضرت ابو الفضل العباس(ع) میں منعقد ہونے والی اس مجلس سے مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے خطاب کیا جہاں مؤمنین اور زائرین کی بڑی تعداد ان کا خطاب سننے کے لیے موجود تھی۔
شیخ کربلائی نے اپنی گفتگو میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ(ص)کے چچا، حضرت حمزہ بن عبدالمطلب(ع) کی حیاتِ طیبہ، ان کے بے مثال کارناموں، اسلامی فتوحات میں ان کے کردار اور دین اسلام کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو تفصیل سے بیان کیا اور حضرت حمزہ(ع) کی شخصیت کے روحانی اثر، اور مؤمنین کے دلوں میں ان کی عظمت و عقیدت کو بھی اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اسلامی اور مذہبی مناسبات کے احیاء کو اولین ترجیح دیتا ہے کہ جن میں سے ایک حضرت حمزہ(ع) کا یوم شہادت بھی ہے۔




