ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث کی جانب سے "الخزانة" کا سولہواں شمارہ شائع کر دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث نے اپنے علمی و ثقافتی اور تحفظِ تراث کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے معروف رسالہ "الخزانة التراثیة" کا سولہواں شمارہ شائع کر دیا گیا ہے۔

ہیئتِ عالیہ کے ذیلی ادارے مرکز احیاءِ تراث کے مدیر محمد وکیل نے بتایا کہ: اس رسالے کے اس تازہ شمارے میں علمی وتاریخی مقالات اور علمی و ثقافتی تحقیقات پر مشتمل متعدد مضامین شامل کیے گئے ہیں، جو اس رسالہ کے مختلف ابواب میں تقسیم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس شمارے میں شامل تحقیقی مقالات مخطوطات کے تحفظ، فہرست سازی، تحقیق و تدوین اور مطالعات کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے ممتاز ماہرینِ تراث کی کاوش ہیں کہ جن کا تعلق عراق، ایران، لبنان، سعودی عرب، سوڈان، مصر، مراکش، الجزائر اور دیگر چند ممالک سے ہے۔

واضح رہے کہ مرکز احیاءِ تراث کی جانب سے گزشتہ آٹھ برسوں سے باقاعدگی سے شائع ہونے والے اس شش ماہی رسالے کا مقصد مخطوط ورثے اور تاریخی دستاویزات کے تعارف کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن امور سرانجام دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: