الکفیل پلانٹ نرسری کی پھولوں کی نمائش میں 15 ہزار پودوں کے ساتھ شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے الکفیل پلانٹ نرسریز گروپ نے کربلا میں منعقد ہونے والی پہلی سالانہ پھولوں کی نمائش میں بھرپور شرکت کی۔

کربلا کے معروف تفریحی و ثقافتی مرکز الحسینی فیملی پارک میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں الکفیل نرسریز گروپ کے 15 ہزار متنوع پودے نمائش کا مرکزِ نگاہ بنے رہے۔

اس حوالے سے نرسریز گروپ کے سربراہ محمد حربی نے بتایا: ہماری شرکت کا مقصد معاشرے میں پودوں، درختوں اور پھولوں سے محبت، ان کی دیکھ بھال اور فطری خوبصورتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اسی سوچ کے تحت ہم نے مختلف اقسام اور حجم کے 15 ہزار پودے اس نمائش میں پیش کیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پویلین کو الکفیل نرسری گروپ سے منسلک باغبانی، زراعت اور انجینئرنگ کے میدان میں مہارت رکھنے والی ٹیموں نے مخصوص ڈیزائننگ کے مطابق دلکش انداز میں سجایا اور نمائش میں شریک دیگر شرکاء کو بھی اپنی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔

واضح رہے کہ مقامی و بین الاقوامی پروگراموں اور نمائشوں میں فعال شرکت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ پیداواری و تزئینی زراعت سمیت اس کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والی ہمہ گیر ترقی کو اجاگر کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: