العمید یونیورسٹی کے کالج آف ڈینٹسٹری نے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے اپنے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا

جامعۃ العمید کے كلية طبّ الأسنان نے اس سال فارغ التحصیل ہونے والے اپنے 149 طلباء و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا کہ جو اس کالج سے گریجویشن کرنے والے طلباء وطالبات کا چوتھا بیج ہے۔

اس موقع پر جامعہ کے صدر، ڈاکٹر جودت جشعمی نے اپنے خطاب میں کہا: العمید یونیورسٹی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علمی و اخلاقی وژن کے تحت کام کرتی ہے اور اسی تسلسل میں ہم یہاں کالج آف ڈینٹسٹری سے فارغ التحصیل ہونے والے 149 طلباء و طالبات پر مشتمل چوتھے بیچ کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، اور یہ تقریب بھی 'جامعات کے طلباء' اور 'بنات الکفیل' کے اعزاز میں منعقدہ مرکزی تقریبات کی طرز پر منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: ہماری یونیورسٹی اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ ہمارے فارغ التحصیل طلباء ناصرف پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ ہوں، بلکہ اعلیٰ اخلاقی اقدار اور تربیتی اوصاف کے بھی حامل ہوں، تاکہ وہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں فعال، مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکیں۔

کالج آف ڈینٹسٹری کے پرنسپل ڈاکٹر سامر نصراوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: اس سال کا بیچ نے اپنی تعلیمی مدت کے دوران کالج کی تربیتی کلینکس میں عملی تربیت کا وسیع تجربہ حاصل کیا، اور اپنی سیکھنے کی صلاحیت، لگن اور پیشہ ورانہ استعداد سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ بہترین ڈینٹسٹ کے طور پر ملک کے مستقبل کی تعمیر اور معاشرے کی خدمت میں کے لیے تیار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: