روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی بغداد میں منعقدہ ہفتۂ زراعت میں شرکت

عراقی دارالحکومت بغداد میں منعقدہ سولہویں سالانہ ہفتۂ زراعت میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بھرپور شرکت کی۔

عراق کی وزارتِ زراعت کے زیر اہتمام 15 سے 20 اپریل تک بغداد بین الاقوامی نمائش گاہ میں جاری رہنے والے اس ہفتۂ زراعت میں زرعی اور غذائی شعبے سے وابستہ متعدد قومی و بین الاقوامی ادارے، کمپنیاں اور ماہرین شریک ہیں۔

اس ہفتۂ ثقافت میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی خیر الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور جراثیم کش مصنوعات، الکفیل کمپنی برائے غذائی مواد اور اللواء انٹرنیشنل کمپنی کر رہی ہیں اور اپنی زرعی اور غذائی مصنوعات اور خدمات کو دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اس ایونٹ میں شرکت ناصرف مقامی زراعت اور غذائی صنعت کی ترقی میں اس کے عزم کی عکاس ہے، بلکہ یہ قومی سطح پر خودکفالت کے فروغ اور پائیدار زرعی ترقی کی جانب ایک سنجیدہ قدم بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: