"گل ہائے فاطمیہ منصوبہ" (مشروع الورود الفاطمیہ) کے تحت شرعی ذمہ داری کی ادائیگی کی عمر کو پہنچنے والی بچیوں کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب کے پہلے دن کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے کربلا مقدسہ کے سکولوں طالبات ابو الفضل العباس(ع) کمپلیکس پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔
جہاں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور ان کے نائب انجینئر عباس موسٰی احمد آنے والی طالبات کا پرتباک استقبال کر رہے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولی شرعی برائے امورِ نسواں کے ذیلی ادرے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین کی طرف سے منعقد ہونے والی اس دو روزہ ((21-22/ 4 / 2025)) دینی و روحانی تقریب میں ایک سو اکیس سکولوں سے تعلق رکھنے والی پانچ ہزار طالبات شرکت کر رہی ہیں۔
پہلے دن کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا استقبالیہ خطاب، عہدِ تضویضِ شرعی، گورنر کربلا کا خطاب، "الورود الفاطمیہ" منصوبے پر مبنی دستاویزی فلم، (رحلة البحث عن التكليف) کے عنوان سے خاکہ اور نظم شامل ہے۔
واضح رہے کہ "گل ہائے فاطمیہ منصوبہ" (مشروع الورود الفاطمیہ) روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیراہتمام بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کا ایک پروگرام ہے، جس کا مقصد ان کے اندر دینی شعور، اخلاقی اقدار اور سماجی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنا ہے۔









