روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے باضابطہ طور پر عَلمِ عزاءِ امام صادق(ع) نصب کر دیا



روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام جعفر صادق(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے علمِ عزاء بلند کرنے کی باوقار اور پُرسوز تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر روضہ مبارک کے شعبۂ معارف اسلامی و انسانی کے معاون سربراہ، شیخ علی اسدی نے کہا: روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر امام صادق(ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء منعقد کی گئی، اور اس میں علمِ عزاء کی رسمِ کشائی بھی انجام دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ: اس عزائی تقریب میں مؤمنین اور خدام روضہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ مومنین کو اہلِ بیت(ع) کی مناسبات سے جوڑا جائے، تاکہ ایسی نسل تیار ہو جو ان کی ولایت سے وابستہ رہے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سارا سال اہلِ بیت(ع) سے منسلک عزائی مناسبات کے احیاء کے لیے مجالسِ عزاء، اور دینی و معلوماتی پروگراموں کا باقاعدہ اہتمام کرتا ہے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: