روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام جعفر صادق(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے متعدد مقامات پر عزائی بینرز آویزاں کیے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے امام جعفر صادق(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے ما بین الحرمین سمیت متعدد مقامات پر عزائی کتبے، بینرز، پوسٹرز اور پینا فلکس آویزاں کیے ہیں کہ جن پر موجود تحریروں کے ذریعے امامِ مظلوم کی شہادت، ان کے فضا‏ئل ومصائب اور ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ عمل روضہ مبارک کی جانب سے ایّامِ عزاء اور دینی شعائر کے احیاء، اور اہلِ بیت(ع)سے تمسک و عقیدت کے اظہار کا ایک حصہ ہیں کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہلِ بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتا ہے اور اپنی دینی، روحانی، فکری اور اخلاقی ذمہ داری کو بطریقِ احسن ادا کرنے اور آئمہ معصومین(ع) کے علوم و معارف، فضائل و مناقب اور ان کے دینی و اجتماعی پیغام کو عام کرنے کے لیے علمی، ثقافتی اور تبلیغی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: