روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جنرل سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام تشریفات ہال میں امام جعفر صادق(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس عزاء سے شیخ عامر کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے امام(ع) کے فضائل ومصائب بیان کیے، جبکہ روضہ مبارک کے خدام اور مختلف شعبوں کے سربراہان اس مجلس میں شریک ہوئے۔
شیخ کربلائی نے کہا کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے امام جعفر صادق(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں منعقدہ اس مجلس عزاء کا مقصد اہل بیت(ع) سے منسلک ایام کا احیاء ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ: روضہ مبارک اہل بیت(ع) کے ایام شہادت میں مجالس عزاء کا اہتمام کرتا ہے تاکہ ان کے علوم اور فضائل کو عام کیا جا سکے اور ان کے مبارک طرزِ عمل کو مشعلِ راہ بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہلِ بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتا ہے اور اپنی دینی، روحانی، فکری اور اخلاقی ذمہ داری کو بطریقِ احسن ادا کرنے اور آئمہ معصومین(ع) کے علوم و معارف، فضائل و مناقب اور ان کے دینی و اجتماعی پیغام کو عام کرنے کے لیے علمی، ثقافتی اور تبلیغی پروگراموں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔





