امام صادق(ع) کے یومِ شہادت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا ماتمی جلوس کربلا میں برآمد ہوا

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے امام جعفر صادق(ع) کی المناک شہادت کی یاد میں ایک مشترکہ جلوسِ عزاء برآمد کیا۔

اس جلوسِ عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے ارکان سید محمد اشیقر اور سید کاظم عبادہ، دفتر متولی شرعی انتظامی سربراہ جواد حسناوی، اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی اور اہل بیت(ع) کی بارگاہ میں پُر سوز تعزیت پیش کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں صحنِ مبارک کی دیکھ بھال پر مامور شعبہ کے معاون سربراہ زین العابدین قریشی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ: روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے ہر سال کی طرح امسال بھی امام جعفر صادق(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مشترکہ جلوسِ عزاء برآمد کیا، جس میں خدام کی جانب سے اس دلخراش سانحے پر غم و اندوہ پر کلمات بلند ہوتے رہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جلوس صحنِ مطہرِ حضرت ابوالفضل العباس(ع) سے شروع ہو کر ما بین الحرمین کے راستے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا، جہاں شرکاء نے پُر درد مرثیے اور نوحے پڑھتے ہوئے امام(ع)کو تعزیت پیش کی۔ جلوس میں شامل مومنین نے گریہ اور آہوں سے اس سانحے کی شدت کو اجاگر کیا اور اہلِ بیت اطہار علیہم السلام سے عقیدت کا اظہار کیا۔

دوسری جانبروضہ مبارک امام -سین(ع) کے سیکریٹری جنرل کے مشیر فاضل عوز نے امام جعفر صادق(ع) کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور کہا کہ: دونوں روضات مقدسہ کے خدام اہلِ بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: