تشریفات ہال میں امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کی یاد میں روضہ مبارک کے تشریفات ہال میں ایک پُرسوز مجلسِ عزاء منعقد کی گئی۔

اس موقع پر روضہ مبارک میں شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ کے سربراہ شیخ عبد الصاحب طائی نے بتایا: امام صادق(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے منعقدہ اس مجلس عزاء میں روضہ مبارک کے خدام اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا: یہ مجلس عزاء، وعظ و نصیحت اور دینی آگاہی کے ان سلسلہ وار پروگراموں کا حصہ ہے جن کا مقصد آئمہ اہل بیت(ع) کی درخشاں تاریخ کو ان کی سیرتِ طیبہ کے بیان اور اس سے بلند معانی کے اخذ کے ذریعے اجاگر کرنا ہے کیونکہ یہ عمل امت کی حالت زار میں تبدیلی کے لیے کافی مؤثر ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) مجالسِ عزاء اور متنوع ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے آئمہ اطہار(ع) سے منسلک مناسبات کے احیاء کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتا ہے کہ جن کا مقصد دینی شعور کو فروغ دینا اور اسلامی اقدار کو معاشرے میں راسخ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: