روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے فنِ خطابت کے آٹھویں سالانہ مقابلے کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے طلباء نے شرکت کی۔
یہ مقابلہ "خطابت کے شہسوار، سخاوت و بلاغت کے گلشن میں" کے شعار کے ساتھ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشن ڈویژن کے الکفیل یوتھ نیشنل پروجیکٹ کے ضمن میں منعقد ہوا جس کا عنوان تھا: "امام جعفر صادق(ع) — آزاد فکر کی درسگاہ"۔
اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکریٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین، ان کے نائب انجینئر عباس موسى احمد، مجلس ادارہ کے ارکان اور مختلف شعبوں کے سربرہان کے علاوہ متعدد تعلیمی اور سرکاری شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
تقریب کا آغاز قاری لیث عبیدی نے تلاوتِ قرآن مجید اور شہداء کے لیے سورۃ فاتحہ سے کیا، جس کے بعد قومی ترانہ اور روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ "لحن الآباء" پڑھا گیا۔
بعد ازاں عراق کی وزارت تعلیم وتربیت اور جیوری اراکین کی طرف سے خطابات کیے گئے، اس مقابلے کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی، شعراء نے اس حوالے نظمیں پڑھیں اور اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور ان کی نمائندگی میں خطاب بھی دیکھنے میں آیا۔
واضح رہے کہ اس مقابلے میں عراق کے مختلف گورنریٹس سے 20 تعلیمی اداروں کے 60 طلباء نے شرکت کی، ہر ادارے کی نمائندگی کرنے والے تین تین شرکاء نے جیوری کے سامنے اپنے خطابی فن کا مظاہرہ کیا۔
یہ بات بتاتے چلیں کہ یہ مقابلہ روضہ حضرت عباس(ع) کی ان سرگرمیوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد طلباء کی فکری تربیت، اعتماد سازی اور اظہارِ خیال کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔











