حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد علامہ سید احمد حسینی اشکوری کے تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف امامیہ تصانیف ("موسوعة مؤلّفات الإماميّة") کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ "الرعاية المعرفيّة ڈویژن " نے "دو بہتے چشمے" کے عنوان کے تحت کیا جس میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی سمیت بڑی تعداد میں علماء اور طلاب حوزہ نے شرکت کی۔