فیملی کلچرل سنٹر کی جانب سے اسکولوں کی طالبات کے لیے (ربيع الثقافة المعرفي) پروگرام کا انعقاد جاری

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فیملی کلچرل سنٹر کی جانب سے اسکولوں کی طالبات کے لیے (ربيع الثقافة المعرفي) "علمی ثقافت کی بہار" پروگرام کا انعقاد جاری ہے۔

اس مرتبہ یہ پروگرام الندی انٹرمیڈیٹ اسکول کی طالبات کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام کے پہلے حصے میں رہنما زینب فاطمی نے زندگی پر جدیدیت اور ترقی کے اثرات پر لیکچر دیا۔ جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے فوائد اور نقصانات پر تبادلہ خیال کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ ان ٹیکنالوجیز کا استعمال ہوش مندی اور ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے تاکہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔


پروگرام میں رہنما منال داخل کی طرف سے ’’فکر و تفسیر‘‘ کے نام سے پیش کردہ ایک سیگمنٹ بھی شامل تھا، جس میں امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی سیرت مبارکہ پر گفتگو کی گئی، رہنماء نے امام (ع) کی سیرت مبارکہ کی روشنی میں طالبات کو ’’صداقت’’ کی اہمیت سمجھائی، کہ جو نئی نسل کے لیے ایک رہنما اصول ثابت ہو سکتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: