روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ بابل گورنریٹ کے ایک وفد کے لیے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام شعبہ تعلقات عامہ کے سکول ایکٹیویٹیز یونٹ کے زیر اہتمام الساعی ایجوکیشنل فورم کے ضمن میں منعقد کیا گیا تھا۔
یہ فورم ایجوکیشنل سپوائزرز اور اسانذہ پر مشتمل وفود کے دوروں کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کرتا ہے تاکہ ایسے علمی اور جدید طریقے وضع کئے جا سکیں جو ملک میں تعلیمی ترقی و فروغ میں معاون ثابت ہوں۔
اس وفد میں 30 اساتذہ شامل تھے، جن کے لیے ایک متنوع پروگرام تیار کیا گیا تھا جس میں روضہ مبارک حضرت امام حسین(علیہ السلام) اور حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت اور الکفیل میوزیم کا دورہ بھی شامل تھا۔
وفد نے العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں واقع اسکولوں اور دیگر حصوں کا دورہ بھی کیا۔ اس دورے کا مقصد اساتذہ کو العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعلیمی سہولیات، جدید تدریسی و تعلیم آلات و ٹیکنالوجی اور طریقہ تدریس سے متعارف کرانا تھا، تاکہ وہ ان طریقوں اور معلومات سے استفادہ کر سکیں۔
دورے کے اختتام پر وفد نے روضہ حضرت عباس (ع) کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی و ثقافتی پروگرامز کے ذریعے فکری ترقی اور معاشرتی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔





