شعبہ دینی امور کی طرف سے روضہ مبارک کے سٹاف کے لیے عقائدی اور ثقافتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ دینی امور کی جانب سے روضہ مبارک سے منسلک 150 منتسبین کے لیے فقہی اور عقائدی کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے عملے کے لیے 68ویں دینی کورس کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں (سکیورٹی، خدماتی امور، اور بین الحرمین) کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے پچاس پچاس افراد شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کورس مجموعی طور پر پانچ لیکچرز پر مشتمل ہے، جن میں فقہ، عقائد اور اخلاقیات سے متعلقہ موضوعات پربات کی جاتی ہے۔ ہر لیکچر سے قبل شرکاء کے لیے سوال و جواب کی خصوصی نشست بھی منعقد کی جاتی ہے، جس کا مقصد علمی تبادلہ خیال کو فروغ دینا اور پچھلے دروس کی تفہیم کو مؤثر بنانا ہے۔

شیخ الکربلائی کے مطابق، اس کورس کا بنیادی ہدف عملے کے دینی شعور کو بڑھانا اور ان کے عقائدی فہم میں گہرائی پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے فرائض کو بہتر انداز میں ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ شعبہ دینی امور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں زائرین اور عملے کے لیے مسلسل تربیتی کورسز اور مذہبی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے، جب کہ حرم مطہر میں قائم مستقل تبلیغی مراکز زائرین کے شرعی و اعتقادی سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت فعال رہتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: