عراقی سفارت خانے نے تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں شریک العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے علمی و فکری پویلین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

عراقی سفارت خانے نے 39 ویں تیونس انٹرنیشنل بک فیئر میں شریک العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے علمی و فکری پویلین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

عراقی سفارتخانے کے ثقافتی مشیر ڈاکٹر عبدالرحمن الوائلی نے جمعیت العمید کے پویلین کا دورہ کیا، اور ادارے کی علمی و فکری مطبوعات کا بغور مشاہدہ کیا۔

ڈاکٹر وائلی نے کہا "میں نے گزشتہ برس بھی جمعیت العمید کے متعدد علمی و فکری منشورات کا جائزہ لیا تھا، جن کی طباعت کا معیار، مواد کا تنوع اور فکری ہمہ گیری غیر معمولی تھی۔ یہ بات اس ادارے کے علمی وژن اور قارئین سے اس کی سنجیدہ وابستگی کی مظہر ہے۔"

انہوں نے مزید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ:"اس سال مجھے 150 سے زائد نئے عناوین دیکھنے کو ملے، جو مختلف سائز میں شائع کیے گئے ہیں۔ مختصر اور آسانی سے قابلِ حمل مطبوعات خاص طور پر قابلِ ستائش ہیں، کیونکہ یہ قاری کو سہولت فراہم کرتی ہیں۔ جمعیۃ العمید کا ثقافتی کردار نہایت اہم اور قابلِ فخر ہے۔"

ڈاکٹر وائلی نے تمام عراقی اشاعتی اداروں کو بین الاقوامی میلوں میں مؤثر شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ
عراقی سفارتخانہ تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار ہے، خواہ وہ کتب کی ترسیل ہو یا نمائش میں شرکت کے انتظامات۔ ہماری خواہش ہے کہ عراقی فکر و ادب کی آواز عالمی سطح پر سنائی دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: