حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے کے جشن میلاد کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی پھولوں اور خوبصورت تہنیتی بینرز سے آرائش

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پر بین الحرمین کو خوبصورت تہنیتی بینرز سے سجایا ہے۔

ان بینرز پر اس پر مسرت مناسبت کے حوالے سے تہنیتی پیغامات، مبارکباد کے کلمات اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے فضائل اور مراتب پر مشتمل جملے انتہائی خوبصورت انداز میں تحریر کئے گئے ہیں۔

یہ اقدام روضہ مبارک کی ان کوششوں کا حصہ ہے، جن کے ذریعے اہلِ بیت علیہم السلام کے ایام اور دیگر مذہبی مناسبات کو بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہمیشہ اس امر کی خواہاں رہا ہے کہ اہلِ بیت علیہم السلام کی یادیں زندہ و تابندہ رہیں، اور زائرین کو ایسے روحانی لمحات میسر آئیں جو ان کے ایمان کو تازگی اور دلوں کو سکون عطا کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: